طلبا کے لیئے کوٹہ مقرر نہ کرنا ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے، بی ایس اے سی

200

ڈی جی خان میڈیکل کالج میں مقامی طلباء کے لیے کوٹا مقرر نہ ہونا طلباء کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنا ہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڑیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں ڈیرہ غازی خان اور ٹرائبل ایریا کے طلباء کے لیے کوٹا مقرر نہ ہونا طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے طلباء 14 فروری سے اپنے میڈیکل کالج میں داخلہ کے لیے سراپا احتجاج ہیں اور اس یخ بستہ موسم میں میڈیکل کالج کے سامنے دن رات علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن حکومتی اداروں کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ترجمان نے اپنے خدشات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عمل سے ان علاقوں میں متعلقہ شعبے کے حوالے سے بحران پیدا ہوسکتے ہیں۔

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ڈی جی خان کے طلباء کے احتجاج کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور میڈیکل کالج کے انتظامیہ، سپریم کورٹ آف پاکستان اور اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے کر ٹرائبل ایریا کے طلباء کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں۔