شہید جمیل اقبال کی والدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی

272
شہید جمیل اقبال

مرحومہ پنجگور میں اپنے بیٹے جمیل اقبال کیساتھ شدید زخمی ہوئی تھی۔

دی بلوچستان پوسٹ نامہ نگار کے مطابق شہید جمیل اقبال کی والدہ بی بی زیبل خاتون اپنے بیٹے جمیل اقبال کیساتھ 2016 میں ہونے والے ایک حملے میں پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔ اس حملے میں شدید زخمی ہونے والے جمیل اقبال اسی وقت علاج کے دوران کوئٹہ میں شہید ہوگئے تھے جبکہ زیبل خاتون کے پاؤں کے زخم بالاخر کینسر کے جان لیوا مرض سے متاثر ہوگئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ پنجگور میں ہونے والے اس حملے میں پاکستانی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارکن ملوث تھے۔

مرحومہ زیبل خاتوں پچھلے کئی مہینوں سے کراچی کے ایک ہسپتال میں داخل تھے تاہم حال ہی میں انہیں واپس پنجگور منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ آج جہانِ فانی سے کوچ کر گئ۔

مسلح جنگ سے وابستہ زرائع کا کہنا ہیکہ گو کہ زیبل خاتون نے اپنا ایک بیٹا کھو دیا اور خود معذوری کیساتھ ساتھ کینسر سے نبردآزما رہی لیکن اپنے دوسرے بیٹے کو مسلح جنگ سے وابستہ رہنے اور ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتی رہی۔