شام اور اسرائیل کی سرحد پر ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے:برطانیہ

140

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جونسن نے شام اور اسرائیل کی سرحد پر ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ایران کی موجودگی کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی شام میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش شام کے تنازع کےپرامن سیاسی حل کی مساعی کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایران کی سرگرمیوں سے شام میں امن وامان کی بحالی کی راہ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے

ایرانی آیت اللہ کا حزب اللہ کے کمانڈروں کے ہمراہ لبنان ،اسرائیل سرحد کا دورہ

بوریس جونسن نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف ایران پر شام میں مداخلت بند کرنے پر زور دے اور تہران کو اشتعال انگیزی سے روکے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز شام میں کارروائی کے بعد واپس آنے والے اسرائیل کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ ایران نے مار گرایا تھا۔ اس واقعے کے بعد شام اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست اور تہران میں بھی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔