سیاھجی و گرد و نواع میں فوجی آپریشن و بمباری

299

اطلاعات کے مطابق مکران کے کئی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے پاکستانی فوج کا آپریشن شدت کے ساتھ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز سے ان علاقوں میں فضائی بمباری بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روز سے سیاھجی سے لیکر دڑامب تک کے اس طویل پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے، اس آپریشن میں جاسوس طیاروں سمیت ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے جبکہ ٹی بی پی نمائندے کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گزشتہ روز سے سیاھجی، کنڈا سول و دڑامب کے علاقوں میں فضائی بمباری بھی کی گئی ہے۔

بمباری کے سبب ان علاقوں میں موجود آبادی کو جانی و مالی نقصان کا بھی گمان کیا جا رہا ہے تاہم ان علاقوں میں آپریشن جاری ہونے کے سبب ابھی تک اس حوالے سے مزید معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

یاد رہے کہ ان علاقوں میں گزشتہ ماہ سے وقفے وقفے سے پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں آئے دن شدد لائی جارہی ہے۔