سنی شوران اور بھاگ میں فورسز کا آپریشن درجنوں لوگ گرفتار

303
File Photo

سنی شوران ، بھاگ اور آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن

علاقے کو محاصرے میں لیکر فورسز نے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ سبی کے نمائندے کے مطابق فورسز نے گذشتہ روز سے سنی شوران ، بھاگ اور پانچھ کے علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

دوران آپریشن متعدد جگہوں میں گھروں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مختلف مقامات سے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا گیا ہے۔

  تمپ:پل آباد میں فورسز کا آپریشن، متعدد افراد گرفتار

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا آپریشن بلا ناغہ جاری ہے ، جس کے سبب کئی لوگوں کو لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ تسلسل سے کے فورسز کی آپریشن کے سبب نقل مکانی کرچکے ہیں ۔