سنجاوی: مسافر وین الٹ گئی ڈرائیور جاں بحق، 6مسافر زخمی

237

بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں مسافر وین الٹ گئی ڈرائیور جاں بحق جبکہ6 مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق سنجاوی کے علاقے ریگوڑہ کے مقام پر کوئٹہ سے دکی جانیوالی مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سید محمد موقع پر جاں بحق جبکہ 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔