سات سالہ بلوچ بچے کی ویڈیو انڈیا میں وائرل

1829

گوادر: انڈین اداکار ورون دھون کے سات سالہ بلوچ مداح کی ویڈیو نے انڈیا میں دھوم مچادیا ‘ اداکار نے بھی بیحد پسند کیا ۔ورون دھون کے مداحوں نے بلوچ بچے کو ورون کے سب سے پیارے مداحوں میں سے ایک قرار دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ایک منٹ چودہ سیکینڈ کے اس مختصر ویڈیو کو ٹیوٹر پر بلوچ صحافی قاضی ریحان نے اپنے اکاؤنٹ پر ورون دھون اور ورون دھون فین کلب کو مینشن کرکے پوسٹ کیا ۔انہوں نے ویڈیو پر کیپشن جمایا کہ گوادر مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ورون دھون کے چھوٹے سے فین کا مختصر اور مذاحیہ انٹرویو۔ایک اور ثبوت کہ اس کرہ ارض پر بچوں کی ایک بڑی تعداد ورون دھون کے مداح ہیں۔

 

دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں ورون دھون کے ہندوستانی چاہنے والوں اور صحافیوں نے ویڈیو کو پسند اور ری ٹیوٹ کرنا شروع کیا ۔

بہت سے لوگوں کے لیے ویڈیو میں بلوچی زبان اور بچے کی ادائیں دلچسپی اور توجہ کا باعث بنے مگر بلوچستان سے ایک ہندوستانی اداکار کی مقبولیت صحافیوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا سبب بنا ۔
اتنی بڑی تعداد میں ویڈیو کو لائک اور ری ٹیوٹ کیے جانے کے بعد خود اداکار نے بھی ویڈیو کو اس تبصرے کے ساتھ ” یہ بہت زیادہ دل کو گرمانے والا ہے ۔” اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر ری ٹیوٹ کیا۔

جس کو گزشتہ پانچ گھنٹوں میں 2666 لوگوں نے لائک اور 316 لوگوں نے ری ٹیوٹ کیا ہے اور یہ تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔