دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج دوپہر بلوچستان کے علاقے زہری تراسانی میں پاکستانی فورسز اور بلوچ مزاحمتکاروں کے بیچ شدید جھڑپ ہوئی ہے، جس میں فورسز کے متعدد اہلکاروں اور دو بلوچ مزاحمتکاروں کی جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت فورسز نے زھری تراسانی کے علاقے کو گھیرے میں لیکر درجنوں افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے، اس دوران فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے بیچ جھڑپ شروع ہوئی جو علاقائی ذرائع کے مطابق تین گھنٹے جاری رہی۔
اس جھڑپ کے دوران متعدد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق اس جھڑپ میں دو افراد جانبحق ہوئے، علاقائی ذرائع انکا تعلق بلوچ آزادی پسند تنظیموں سے بتاتے ہیں۔ جانبحق ہونے والوں کی شناخت ضیاء الرحمان عرف دلجان اور نورالحق عرف بارگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاشوں کی حالت سے پتہ چلتا تھا کہ دونوں نے تین گھنٹے لڑنے کے بعد آخر میں گرفتاری کے بجائے خود کو گولی مار دی۔