دکی: کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق

193

ٹی بی پی نیوز ویب ڈیسک کے مطابق دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس کے سبب کانکن محمد اسلم ولد محمد ہاشم جان بحق ہوگیا، مزکورہ شخص مہاجر کیمپ ضلع مسلم باغ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف کانوں میں آئے روز ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کے سبب اب تک سینکڑوں کانکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مقامی لوگ اور کانکن اس طرح کے واقعات کا زمہ دار حکومت کی اس طرف عدم توجہی کو قرار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کے پاس کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور نہ ہی کانکنی کے لئیے جدید آلات و مشینری میسر ہے۔