دشمن کے خلاف محاذ پر یکجا ہونا تحریک کے لئے نیک شگون ہے :یو بی اے

471

یونائیٹڈ بلوچ آرمی، بلوچ ریپبلکن آرمی اور لشکر بلوچستان کا مشترکہ طور پر محاذ پہ یکجا ہونا بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے لیے ایک نیک شگون ہے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مُرید بلوچ نے یو بی اے، بی آر اے اور لشکر ءِ بلوچستان کے اشتراکِ عمل کو نا صرف آزادی کے جنگ کے لیے مثبت قرار دیا بلکہ موجودہ ملکی اور غیر ملکی بدلتے ہوئے وقت و حالات کی عین ضرورت کے مطابق باقی تمام تنظیموں سے اتحاد اور مشترکہ طور پہ جہدِ آزادی کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

مرید بلوچ نے مزید کہا کہ دنیا کے امن کی خواہاں نظریں بلوچستان کی طرف لگی ہوئی ہیں، دنیا اب پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہوچکی ہے، دنیا اس مذہبی جنونی دہشت گرد ریاست سے مزید امن کی توقع نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں دنیا کو اپنے عمل اور کردار سے یہ باور کرانا ہوگا کہ دنیا کی امن اورمزہبی دہشت گردی کا خاتمہ صرف آزاد بلوچستان کی ہی شکل میں دنیا کو مل سکتی ہے اور اس کے لیے اولین شرط مشترک ہونا اور اتفاق سے رہنا اور دُنیا کو یہ یقین دلانا ہے کہ ہم ایک متحد قوم ہیں، تب ہم ایک امن پرست اور انسانیت دوست ریاست دنیا کو آزاد بلوچستان کے شکل میں دے سکتے ہیں۔