دشت: پاکستانی فورسز کا آپریشن 10 افراد گرفتار

254

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونےوالی اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے شَے سیچی  میں پاکستانی فورسز کا آپریشن-

تفصیلات کے مطابق آپریشن سول آبادی والے علاقے میں کیا گیا، جہاں شہریوں سے تفتیش کے بعد 10 افراد کو فورسز اپنے ساتھ لے گئی –

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں کریم ولد مجید، رحیم ولد مجید، اعظم ولد مجید، ابدال ولد غلام محمد، امجد ولد نوربخش، موھیم رحیم ولد شکراللہ، گل شیر ولد حنیف، شمیم ولد اختر سکنہ شے سیچی اور خالد ولد غلام رسول سکنہ پَنودی شامل ہیں-

مقامی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن شَے سیچی میں حاجی محمد بخش کے گھر سے فورسز نے گھر میں موجود قیمتی اشیاء اور تقریبا ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی بھی اپنے ساتھ لےگئی-

واضح رہے کہ یہ آپریشن کل سے جاری ہیں، جس میں علاقے کو مکمل سیل کیا گیا ہے-