خضدار میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

596

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج خضدار  میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں یہ دھماکہ سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے ان کارندوں پر کیا جانا تھا جو پاکستانی خفیہ اداروں کے اشاروں پر آج ایک ریلی نکال رہے تھے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے سادہ لوح بلوچ عوام کواپنے زرخرید مخبروں کے ذریعے طاقت کے بل بوتے پر زبردستی استعمال کررہی ہے اور بلوچ قومی تحریک کو کاونٹر کرنے کے لئے ایسے بے بنیاد اقدامات کرکے دنیا کو گمراہ کررہی ہے ہم ایسے تمام اقدامات کے خلاف مزاحمتی جنگ جاری رکھیں گے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ بحثیت قوم  پاکستان کے ہاتھوں بدترین غلامی کا شکار ہے اور فوجی جارحیت سے دوچار ہے ایسے حالات میں   قابض کے اشاروں پر اس قسم کی ریلیوں کا اہتمام مزید بلوچ قوم کو اپنے قومی آزادی سے  بیگانہ کرنے کی سازش ہے.

جیئند بلوچ نے کہا کہ اس قسم کے حملے مستقبل میں بھی دشمن کے زیر اہتمام  23 مارچ اور 14 اگست کی ریلیوں اور پروگراموں پر ہوتے رہیں گے. جس کی ابتدا خود دشمن نے 15 جنوری 2010 کو بلوچ طلبا کی ریلی پر حملہ کرکے کی تھی۔

اس موقع پر بلوچ عوام کو کہنا چاہتے ہیں کہ دشمن کے ایسے چالوں سے ہوشیار رہیں اور ان سے دور رہیں تاکہ کسی بھی طرح کے نقصانات سے محفوظ رہ سکیں ۔