خضدار:زہری سے مسلح افراد کے ہاتهوں ایک شخص اغواء

357

خضدار کے علاقے زہری سے ایک شخص اغواء.

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے خضدار کے علاقے زہری سے ایک شخص کو گاڑی سے اتار کر اغواء کرلیا .

اغواء ہونے والے شخص کی شناخت منظور میراجی کے نام سے ہوئی.

نمائندے کے مطابق منظور میراجی اپنے فیملی کے ہمراہ کراچی جارہے تهے کہ اسے مسلح افراد نے گزان بهپو کے نزدیک سے گاڑی سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے.

واضح رہے کہ اس علاقے میں سابق وزیر اعلی ثناءاللہ زہری کے کارندے تواتر کے ساتھ لوگوں کو اغواء کرکے اپنے نجی جیلوں میں انهیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں .