تمپ آرمی کیمپ کے سامنے بلوچ خواتین و بچوں کا احتجاج

188

تمپ آرمی کیمپ کے سامنے بلوچ خواتین و بچوں کا احتجاج آمدہ اطلاعات کے مطابق تمپ آرمی کیمپ کے سامنے خواتین و بچوں کا تُمپ سے جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج۔

مزید تفصیلات کے مطابق آج صبح ریاستی فورسز کے تُمپ پُل آباد میں آپریشن کے بعد لاپتہ کیئے جانے والے افراد کے اہلخانہ نے تُمپ آرمی کیمپ کے سامنے دھرنا شروع کیا ہے جو تاحال جاری ہے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے تمام افراد بے گناہ ہیں جن کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کی بازیابی تک احتجاج جاری رھے گی۔