تربت : مکران میلہ کے نام سے فورسز نے سرگرمی کا اعلان کردیا

439

تربت میں مکران میلہ کے نام سے  فوج نے سرگرمی کا اعلان کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمانئدے کے مطابق بلوچستان حکومت  کے بجٹ سے 16 کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔
فورسز نے بلوچستان کے شہر تربت میں 3 سے 6 مارچ تک بہت بڑے سرگرمی کا اعلان کیا ہے، جس میں کئی ایونٹ تشکیل دے کر زبردستی اس میں عام شہریوں، کھلاڑیوں،اسکول کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو شرکت کا پلان کیا گیا ہے۔
مکران میلہ کے نام سے اس چار روزہ پروگرام کا بیشتر حصہ ایف سی کیمپ میں منعقد ہوگا جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلوں کے مقابلے اور میوزیکل پروگرام کئے جائیں گے۔
میلہ کے میوزیکل ایونٹ میں  پنجاپ سے  مرد و خواتین گلوکار اور رقاص شریک ہونگے۔
دوسری جانب بلوچ طالبات کو ڈانس اور رقاصی کے ایونٹ میں پاکستانی لباس پہن کر شرکت کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے فوجی حکام نے محکمہ تعلیم کے افسران اور اسکولوں کے ہیڈ مسٹریسز کو بھی تاکید کی ہے۔
اطلاع یہ ہے کہ ایونٹ میں طلباء و طالبات کو لپ ٹاپ دینے کا جھانسہ دے کر شرکت کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

فوجی حکام کا خیال ہے کہ دھمکی اور لالچ دونوں حربوں کا استعمال کرکے زیادہ تعداد میں مختلف طبقہ فکر کی شرکت یقینی بنائیں تاکہ میلہ کامیاب ہوسکے۔
مکران میلہ کے نام سے شروع ہونے والی فوجی تقریب کی کامیابی کے لئے تمام سرکاری محکموں، ملازمین، طلباء سمیت معتبرین کو شرکت کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

اس وقت پورے ضلع کیچ میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آئی جی ایف سی سائوتھ ریجن اور ڈی آئی جی ایف سی بنفس نفیس تربت میں بیٹھ اس کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔
اس تقریب کی کامیابی کے لئے  فوج نے صوبائی حکومت سے 16 کروڑ روپے کا بجٹ طلب کیا ہے جس کی وزیر اعلی قدوس بزنجو نے یقین دہانی کرادی ہے۔
مکران میلہ کے نام سے تقریب کا افتتاحی مہمان وزیر اعلی قدوس بزنجو اور اختتامی مہمان سرفراز بگٹی ہونگے اس کے علاوہ آئی جی ایف سی ، ڈی آئی جی سمیت فوجی حکام موجود ہونگے اور اس کی نگرانی کرینگے۔