حکومت کی طرف سے پچهلے چار برسوں میں کوی اقدام نہیں اٹهایا گیا.بلوچستان بے روزگارویٹرینری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خضدار کے رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں پندرہ سو 1500 کے قریب وٹرینری ڈاکٹر بے روزگار ہیں.اور ہر سال لسبیلہ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز سے سالانہ سیکڑوں وٹرینری گریجویٹس فارغ ہوتے ہیں جن کے لیئے حکومت کی طرف سے پچهلے چار برسوں سے بجٹ میں کوئی پوسٹ شامل نہی کی گئی.
انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نےوٹرینری ڈاکٹرز کے لیئے تین سو 300 پوسٹس منظور کی تهیں جن میں سو 100 پوسٹ پے تعناتی ہوئی باقی دو سو 200 پوسٹ کو زمین کها گئی یا آسمان نگل گیا.بے روزگاروں کی موجودہ تعداد 1500 سے زائد ہو گئی ہے.جس کی وجہ سے بے روزگار ڈاکٹروں میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے.
انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے ہزار 1000 نئی آسامیوں کا اعلان کر کے بے روزگاروں کو تعنات کیا جاے..