بی ایم سی داخلہ ٹیسٹ کے خلاف امیدواروں کا مظاہرہ

187

کوئٹہ: بی ایم سی داخلہ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں اور کھلے عام نقل کرنے کے چھوٹ دینے کیخلاف امیدواروں نے مظاہرہ کیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق مظاہرے میں بڑی تعداد میں طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہائیر ایجوکیشن کے کوتاہیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایم سی کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوئے تھے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نےبھی بولان میڈیکل کالج کے داخلہ ٹیسٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے ادارے کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ میں انتظامیہ کی جانب سے بے ضابطگیاں عروج پر رہی ہیں اور دوسری جانب نقل بھی ہوئی ہے۔