بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل مشکے کے علاقے شیرگی میں ریاستی سرپرستی میں قائم مذہبی دہشت گرد تنظیم مسلح دفاع اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی ایک گاڑی اور دو موٹرسائیکلوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے بعد پاکستانی فوج نے مسلح دفاع کی مدد کیلئے سرمچاروں کا تعاقب شروع کیا۔ اسی تعاقب میں آج مشکے کے علاقے زنگ میں سرمچاروں نے پاکستانی فوج اور مسلح دفاع پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
حملے میں پانچ آرمی اہلکار ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے اور ایک گاڑی ناکارہ ہوا۔
پاکستان بلوچستان میں مذہبی شدت پسندی کو ہوا دیکر اسے بلوچ قوم پرستی کے خلاف استعمال کر رہا ہے، بلوچ قوم ان کا تنہا مقابلہ کر رہا ہے۔
عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ وہ اس جنگ میں بلوچ قوم کا ساتھ دے تاکہ دہشت گردی کا خالق اور نرسری پاکستان کو کمزور کرکے خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔