بی آر پی برطانیہ چیپٹر کا سالانہ اجلاس لندن میں منعقد

204

بلوچ ریپبلکن پارٹی برطانیہ چیپٹر کا سالانہ اجلاس منصور بلوچ کی صدارت میں لندن میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جن میں بلوچستان اور عالمی صورتحال، تنظیمی کارکردگی، آئندہ کا لائحہ اور تنقیدی نشست بھی شامل تھا۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بی آر پی یوکے کے صدر منصور بلوچ نے کہا کہ آج بلوچ قوم ایک مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کرنا اور بعد میں تشدد زدہ لا شیں پھینکنے کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے جس کی بنیادی وجہ بلوچ قوم کو اپنے ہی سرزمین سے ختم کرکے وہاں پنجابیوں کی آبادکاری ہے جس کیلئے پاکستان کو چین کی مدد بھی حاصل ہے۔

منصور بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں باہر بیٹھے سیاسی جہدکاروں اور رہنماوں سے وابسطہ ہیں کہ ہم انکی خاطر عالمی سطح پر آواز بلند کریں اور بلوچ قومی سوال کو دنیا کے سامنے بہتر طور پر پیش کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی آر پی یوکے چیپٹر کے جنرل سیکریٹری حکیم واڈیلہ نے کارکنان سے کہا کہ ہمیں بلوچ جدوجہد آزادی کو سمجھنے اور اس میں عملی طور پر کردار ادا کرنے کیلئے مطالعہ کی اشد ضرورت ہے، ہمیں خود کو بلوچستان کے حالات و واقعات سے باخبر رکھنا چاہیے جس کیلئے ہمیں تمام تر سوشل نیٹورکنگ سائٹس پر موجود ہونا چاہیے اور بلوچستان سے متعلق خبروں سے نہ صرف خود با خبر رہیں بلکہ باقی لوگوں کو باخبر رکھیں۔

بی آر پی یوکے کے نائب صدر مبارک بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرزمین پر موجود لوگوں کی قربانیاں ہم سے یہ امید کرتی ہیں کہ ہم بیرون ملک میں مقیم بلوچ اپنے لوگوں کی آواز بنیں اور اپنے شہیدوں کے ارمان بلوچستان کی آزادی اور بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کریں۔