بی آر اے نے کیچ میں فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

171

بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نا معلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے آج کیچ کے علاقے دشت میں دونوں ہوچات بازاروں کے درمیان پاکستانی فورسز کے قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان نے دعوہ کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں فورسز کا ایک افسر سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔  انہوں نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گی۔