شمالی وزیرستان میں پاکستانی آرمی پر راکٹ حملہ، دو ھلاک اور تین زخمی۔

520

ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی اور میرانشاہ کے علاقے عیدک میں پاکستانی آرمی کی گاڑی پر اُس وقت راکٹ لانچر سے حملہ کیا جب اہلکار معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں گشت کررہے تھے۔

راکٹ حملے کے نتیجے میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائیک نعیم ہلاک جبکہ نائیک محمد ادریس، سپاہی محمد مدثر اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔