بلیدہ: پاکستانی فورسزکی چوکی پر حملہ

331
File Photo

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں ایف سی کی  چوکی پر حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقے بٹ میں قائم فرنٹیئر کور کی چوکی پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں فورسز کے نقصانات کا امکان ہے لیکن تاحال نقصانات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی زرائع نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد کے حملے کے بعد فورسز نے جوابی کاروائی میں مارٹر گولے فائر کئیے جو قریبی آبادی میں گرے ہیں تاہم ابھی تک نقصانات کی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے