بلیدہ ؛ نئی قسم کی واردت، ایک شخص قتل

336

اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے گیشکور میں تین موٹر سائیکلوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس چھ افراد نے ایک شخص کو
قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے اپنا تعارف ایک مسلح تنظیم کے جہدکار کی حیثیت سے کرایا اس کے بعد انہوں نے ایک شخص کو قتل کردیا جس کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ مقتول کے والد کا نام قمبر ہے۔

علاقائی زرائع نےبتایا ہے کہ یہ افراد ریاستی اداروں کے اہلکار تھے کیونکہ واقع کے بعد ان افراد کو بلیدہ آرمی کیمپ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔