بلوچستان میں ایک اور اسکول آرمی کیمپ میں تبدیل

302
center
فائل فوٹو

بلوچستان کے ایک اور اسکول کو پا کستانی آرمی نے کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔

دی بلوچستان ویب ڈیسک کے مطابق جمعے کی صبح پاکستانی فورسز نے صبح سویرے بلوچستان کے علاقے گریشگ میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

آپریشن کے دوران پاکستانی آرمی کے اہلکاروں نے اسکول سمیت مختلف سرکاری دفاتر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

بدرنگ میں واقع اسکول کے علاوہ ایک شخص کے گھر کو بھی پاکستانی آرمی نے فوجی چوکی میں تبدیل کردیا ہے۔

اسکے علاوہ گریشگ سے ملحقہ علاقے شاشان کے پہاڑی سلسلے میں بھی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ پہلے سے ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بیشتر اسکول اور تعلیمی ادارے پاکستانی سیکورٹی اداروں کے قبضے میں ہیں۔

سیاسی اور سماجی زرائع کا کہنا ہیکہ بلوچستان میں شرح خواندگی پہلے سے ہی انتہائی کم ہے اور ایسے واقعات کی وجہ سے جو کچھ محدود تعلیمی ادارے ہیں وہ بھی آرمی چوکیوں اور کیمپوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔