دی بلوچستان پوسٹ نیوزڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا ،جبکہ 2 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی میں فورسز نے علی الصبح ورڈ نمبر 1 میں ایک گھر پہ چھاپہ مار کر خواتین و بچوں کو حراساں کیا ،گھر میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹنے کے ساتھ ایاز ولد ناگمان کو حراست بعد لاپتہ کر دیا-
جبکے تربت انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین افراد ڈرائیور سعید ولد رحیم بخش، فیصل ولد رحیم بخش اور ھامل ولد جمعہ سکنہ عمری کہن کیچ کو گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
گوادر :فورسز کا چھاپہ4 افراد گرفتار
دوسری جانب بلوچستان میں مختلف علاقوں سے دو لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر واپس پنہچ چکے ہیں-
تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے گواک سے کمسن بدار ولد محمد صالح آج سورو ملٹری کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ بدار کو گزشتہ سال 9 نومبر کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیا گیا تھا-
اسی طرح پنجگور کے علاقے گچک سے عبدللہ ولد گل محمد بازیاب ہوکے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں- عبدللہ گچک کا رہائشی ہے اور ان کو گزشتہ سال کی 10 ستمبر کو گچک سے فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا-