بلوچستان: ضلع کیچ میں آرمی چیک پوسٹ پرمبینہ راکٹ حملہ

474

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں نامعلوم سمت سے فائر کی جانے والی راکٹ ناصر آباد آرمی چوکی پر گر کر تباہ ہو گئی-

ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید کہ اس کی آواز سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا، لوگوں میں شدید خوف و حراس-

نامہ نگار کے مطابق حملے میں فورسز کے چوکی کو شدید نقصان پہنچا ہے-

یہ بھی پڑھیے                                                                                                                    

بلیدہ،تمپ و گومازی، فورسز پر حملوں کی زمی داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

دھماکے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے-

واضح رہے جہاں ایک طرف حکومت مسلح عسکریت پسندوں کے ختم ہونے کا دعویٰ کر رہی، وہی بلوچ مسلح تنظیموں کی کاروائیوں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے-