افغانستان : طالبان کے سب سے بڑے منشیات کے کارخانے پر امریکہ کا ڈرون حملہ

313

افغانستان میں منشیات کے ایک بڑے کارخانے کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان کے صوبے فراہ کے ضلع بکوہ میں طالبان کے سب سے بڑے منشیات کے کارخانے کو نشانہ بنایا ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں آٹھ کے قریب شدت پسند مارے گئے ہیں ۔

تاہم ابھی تک طالبان نے اس حملے کے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں امریکہ نے فضائی حملوں میں شدت لائی ہے جس کے طالبان نے ایک کھلے خط کے زریعے امریکی کو افغانستان میں قیام امن کے لئے مذاکرات کی دعوت دی تھی ، تاہم نیٹو نے طالبان کے مذاکرات کی دعوت کو مسترد کردیا ۔