افغانستان:امریکا کی طرف سے طالبان کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ

220

افغانستان میں امریکی کی جانب سے طالبان کے خلاف فضائی حملوں مین اضافہ کردیا ہے ۔

دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغانستان کے شمالی حصے میں طالبان کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق امریکی فورسز نے افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں طالبان کے ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان کے مطابق چین اور تاجکستان کی سرحد کے قریب واقع اس مرکز کو طالبان حملوں کی تربیت اور منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرتے تھے۔

امریکی بمبار طیاروں نے افغان فوج کی چُرائی گئی ان گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے جنہیں بم دھماکوں میں استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل امریکی طیاروں نے چاغی کے قریب افغان بارڈر میں رباط کے مقام پر طالبان اور سمگلروں کے متعدد ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ۔