پاکستانی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شخص جابحق جبکہ 11کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے اور اسی آپریشن کے تحت کاہان میں ایف سی اہلکاروں نے آپریشن کیا جسکے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ 11کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پاکستانی فورسز کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جن میں آر پی جی راکٹس ،سب مشین گنز ،مائنز اور گولہ بارود شامل ہیں ۔
بلوچستان: فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن 1 شخص جابحق 6 لاپتہ
س سے قبل اٹھارہ فروری کو بھی ایف سی بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔
واضح رہے کہ جہاں ایک طرف آئی ایس پی آر جانبحق اور گرفتار افراد کو مبینہ دہشتگرد قرار دے رہی ہے وہیں بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں آپریشن رد الفساد پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا جارہا ہے- بلوچ سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقوں کا موقف ہے کہ پاکستانی فورسز اس طرح کی کاروائیوں سے عام بلوچ آبادیوں کو نشانہ بناکر بے گناہ افراد کو گرفتار اور قتل کرتے ہیں۔