گوادر:دڑامب کا علاقہ فورسز محاصرے میں ، 3 نئے کیمپ قائم

290
File Photo

گوادر کے علاقے دڑامب کو فورسز نے محاصرہ کر کے 3 نئے کیمپ قائم کر دیا.

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق فورسز نے گوادر کے علاقے دڑامب اور سیائیجی کے علاقوں کو محاصرہ کر کے تین نئے فوجی کیمپ بنا دیئے ہیں .

نمائندے کے مطابق فورسز کی ستر کے قریب گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کنڈا سول بازار سے سیائیجی میں داخل ہوا ہے .

واضح رہے کہ گوادر کے اس علاقے کو فورسز نے 6 جنوری سے محاصرے میں لیا ہوا ہے .

فورسز کے محاصرے کے باعث علاقے کے لوگ اپنے گهروں تک محصور ہوگئے ہیں اور انهیں کسی بھی قسم کی راشن اور دوائی لانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے