کیچ کے علاقے زامران میں فوجی آپریشن متعدد گرفتار

172
File Photo

بلوچستان کے علاقے کیچ میں واقع زامران گاؤں میں ہونے والے ایک فوجی آپریشن کے دوران متعدد افراد کے اغوا ہونے کے اطلاعات ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق آج صبح مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے کے قریب پاکستانی فورسز کے ایک بڑی تعداد نے زامران میں آپریشن کا آغاز کیا۔ اس آپریشن کے دوران متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

آپریشن کے دوران گرفتار کم سے کم چار افراد کی شناخت ہوئی ہے جن میں ڈاکٹر وحید ولد مبارک، ذاہد ولد حاجی شیر جان، الطاف ولد حاجی شیر جان اور ماسٹر نور جان ولد لال بخش شامل ہیں۔

کچھ اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی تعداد کم سے کم سترہ ہے جن میں سے سات افراد پنجگور کے رہائشی ہیں جبکہ باقیوں کا تعلق زامران سے ہی ہے۔

آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز اپنے ساتھ پندرہ پک اپ گاڑیاں اور ایک آئل ٹینکر بھی لے گئے۔ واضح رہے کہ ان علاقوں میں لوگوں کا زریعہ معاش زیادہ تر سرحد پار ایران سے سامان لانا ہے اور ان گاڑیوں کے لیجانے کے بعد لوگ معاشی طور پر بھی بدحال ہونگے۔