کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ پر 2 گاڑیوں میں تصادم، 2خواتین جاں بحق

257

آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی 2 کار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق، ڈرائیور سمیت پانچ بچے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تصادم میں جاں بحق ہونے والی خواتین ہاجرہ زوجہ نواز مری اور عابدہ بی بی ولد بلو چ مری کو ئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کے رہائشی ہیں تاہم دیگر زخمی افراد و بچوں کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔