کوئٹہ کے علاقے نواکلی میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے زیر حراست دہشت گرد کو دیگر دہشت گردوں کی نشاندھی کیلئے نواکلی لے کر جارہی تھی کہ نواکلی میں نامعلوم افراد نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کیلئے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ہلاک زیر حراست ملزم کی شناخت اسفند کے نام سے ہوئی تاہم دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، دونوں افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئ ہیں۔
دوسری جانب دیگر زرائع کا کہنا ہے کہ یہ ماضی میں ہونے والے جعلی مقابلوں کی طرح ایک جعلی مقابلہ ہے اور مزکورہ جاں بحق افراد پہلے سے ہی زیرحراست تھے جنہیں پولیس نے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے کئی سیاسی و کلعدم تنظیموں کے زیرحراست کارکنان کو جعلی مقابلوں میں قتل کردیا گیا ہے۔