کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

130

سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احمد خان ولد محمد انور قوم سرپرہ جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی زرائع کے مطابق لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔