کوئٹہ سےایک نوجوان کی لاش برآمد

236

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کےعلاقے سریاب سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ کیچی بیگ کلی گوگڑاہی سے  ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہےجسے گولی مار کر قتل کیا گیاہے۔

ایدھی زرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے لیکن ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔