آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ کے واقع میں پاکستان آرمی کا ایک اہلکار زخمی۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان آرمی (21 بلوچ رجمنٹ)کا اہلکار منیر احمد کاکڑ ساکن اغبرگ کوئٹہ شدید زخمی ہوا۔
زرائع کے مطابق زخمی کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے تاہم ابھی تک زخمی اہلکار کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاسکتا ہے۔