کریمہ بلوچ کے لاپتہ ماموں کی لاش برآمد

859

آمدہ اطلاعات کے مطابق بی ایس او کی  چیر پرسن کریمہ بلوچ کے ماموں کی آج تمپ سے لاش برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ماسٹر نور احمد بلوچ کی آج تمپ لاش برآمد ہوئی ہے جو کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی موجودہ چیر پرسن کریمہ بلوچ کے ماموں ہیں۔

یاد رہے کہ ماسٹر نور احمد بلوچ کو 28 جولائی 2016 کو پاکستانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا جن کی آج ڈیڈھ سال بعد لاش برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے بی این ایم کے چیرمین خلیل بلوچ نے بھی ٹویٹر میں ایک پیغام کیا ہے

واضح رہے کہ کریمہ بلوچ  طلبہ تنظیم بی ایس او آزاد کی چیر پرسن ہیں اور بی ایس او آزاد پر 2013 سے پاکستان میں بین ہے اور جان کا خطرہ ہونے کے سبب کریمہ بلوچ کینیڈا میں مقیم ہیں۔