کابل: ملڑی اکیڈمی پر شدت پسندوں کا حملہ؛ متعدد اہلکار جابحق وزخمی

228

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اکیڈمی مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار جابحق جبکہ  3  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 افغان وزیر دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے فوجی یونٹ پر حملہ کیا، جس کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے کے فوری بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ حملہ صبح 4 بجے کے قریب ہوا اور یونیورسٹی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری جانب افغان آرمی گیریژن کے کمانڈر افضل امان نے بھی اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ مارشل فہیم اکیڈمی کے حصے پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ کابل میں اچانک حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور گزشتہ دنوں افغان دارالحکومت کے ریڈ زون میں ایمبولینس کے ذریعے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 103 افراد جاں بحق اور 158 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 21 جنوری کو افغان داراحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں فوجی لباس میں ملبوس دہشت گردوں کے حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ برس اکتوبر میں کابل میں اسی فوجی اکیڈمی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔