ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس و ایف سی پر حملہ کیا، بی آر جی

401

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نا معلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کی زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب ڈیرامرادجمالی کے قریب غفار کوٹ میں کراچی کوئٹہ جانے والے روڈ کو ٹرانسپورٹرز کے لیئے بلاک کیا تو ایک گھنٹے بعد ٹرانسپورٹرز نے ناکہ توڑنے کی کوشش کی جس پر ہمارے سرمچاروں نے ان کی گاڑیوں کے ٹائیر برسٹ کیئے۔

تھوڑی دیر بعد جب ایف سی اور پولیس روڈ کھلوانے کیلئے آئےتو ہمارے سرمچاروں نے ان پر حملہ کیا جس میں ایف سی اور پولیس کو کافی جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

یاد رے کہ 31 جنوری2012 میں ہمارے بلوچ قوم کی خواتین اور بچوں کو پاکستانی آئی ایس آئی نے کراچی میں شہید کیا تھا۔
دوستین بلوچ نے مزید کہا کے ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچستان حالت جنگ میں ہے اور جب کوئی پارٹی ہڑتال کی کال دے تو وہ اپنے ٹرانسپورٹس کو بند کردیں نہیں تو اپنے نقصان کے ذمہدار خود ہونگے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کے ہماری اسطرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہنگے۔