ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں کالی کھا نسی کی وباء سے بچوں کی اموات کانہ رکنے والاسلسلہ جاری ہے .
محکمہ صحت ڈیرہ بگٹی کے ذرائع کے مطابق مزید تین بچے کالی کھانسی کے وبائی مرض سے جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت شاہ بی بی، کری خان اور حیوتان کے نا موں سے ہوئی ہے.
جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں جان بحق ہونے والے بچوں کی تعداد دس ہوگئی ہے
دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے گزشتہ ایک سال سے کوئی ویکسن نہیں دی گئی ۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں سرکاری ہسپتال صرف نام کے ہیں تمام فنڈ ہڑپ کیے جاتے ہیں ۔
پورے ضلع میں کلسڑ کے نام فنڈ ہو یا ادویات کا تمام رقم ڈی ایج او صاحب اپنے جیب میں کرتے ہیں جبکہ پولیو ویکسین کے نام پر آنیوالے رقم اپنے من پسند لوگوں میں تقسم کی جاتی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس وبائی مرض کے روک تھام اورمتاثرہ علاقوں میں فوری طبی امدادکیلئے ماہرین کی خصوصی موبائل ٹیمیں روانہ کردیں۔