ڈبلیو ایچ او میں نان ٹیکنیکل افراد سلیکشن باعث تشویش ہے،بلوچ ڈاکٹرز فورم

145

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے بیان میں ڈبلیو ایچ او میں ایچ آر ایم سی اور پولیو ایریڈیکشن آفیسر کیلئے نان ٹیکنیکل افراد کے چناؤ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیو جیسے مرض کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ان جگہوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے۔

بلوچستان میں پولیو کے کیسز پچھلے سال آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بلوچستان میں اس حوالے سے کوششیں کم کی جا چکی ہیں اور ہم سمجھتے کہ یہ ڈاکٹروں کے بجائے نان ٹیکنیکل افراد کی تعیناتی سرا سر غلط ہے اور اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک کو پولیو فری کرنے کیلئے اداروں کو چاہیے کہ اس طرح کی پوزیشن پر ٹکینکل بندے تعینات کریں اورہم ڈبلیو ایچ او سے اس فیصلے پر نظرثانی کر کے فوری اس فیصلے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔