ڈاکٹر اللہ نذر ہر بلوچ کے روح کا حصہ ہے – کمانڈر اختر ندیم بلوچ

1523

آصف زرداری کی حیثیت نہیں کہ وہ بلوچ قومی تحریک یا ڈاکٹر اللہ نذر کے سامنے کھڑا ہوسکے۔

بلوچ رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سینئر کمانڈراختر ندیم بلوچ نے کہا ہیکہ پاکستانی سیاستدان آصف زرداری کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ بلوچ قومی تحریک یا بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کا مقابلہ کرسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹیوئٹر پیغام کے زریعے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا انجام ڈاکٹر مالک، ثنااللہ زہری یا اسلم رئیسانی سے قطعی مختلف نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے رہنماآصف زرداری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ حاصل کرنے میں اس لیئے مدد کی تھی تاکہ ڈاکٹر اللہ نذر کو کاونٹر کیا جاسکے کیونکہ ڈاکٹر اللہ نذر اور قدوس بزنجو ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

کمانڈر اختر ندیم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر کا اثر رسوخ ایک علاقے تک محدود نہیں وہ بلوچستان کے ہر بلوچ کے روح کا حصہ ہیں۔