ڈاکٹرز پہ لگائے گئے الزامات کسی ذی شعور انسان کےلئے قابل قبول نہیں : بی ڈی ایف

273

بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے کہا یہ بڑی خوش بات ہے کہہ بلوچستان کے شعبہ امراض گردہ ء مثانہ کے بانی ڈاکٹر علی دوست بلوچ اور ڈاکٹر عبدالغفار کیانی آج ہمارے درمیان موجود ہیں .

معزز عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) بلوچستان نے نیب کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد اور متعصبانہ فیصلے کو معطل کرتے ہوئے یقیناً انصاف کے تقاضے پورے کئے ہیں.

اس فیصلے کو ڈاکٹرز کمیونیٹی کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سراتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ آگے بھی ان معزز اور بےداغ ماضی کے مالک ڈاکٹروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا.

اسی سال ادویات اور مشینری کی خریداری میں ٹیکنیکل ممبران نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں ڈاکٹروں اور حال ہی میں جس طرح معزز ڈاکٹروں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے.

جو ڈاکٹرز اپنی ساری زندگی مریضوں کی فلاح اور بہبود کے لئے وقف کر دیتے ہیں تو انہیں تنگ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کئے جاتے ہیں جو کسی بھی ذی شعور انسان کے لئے قابل قبول نہیں.
ترجمان نے کہا کہ آج بھی لوگوں کی امیدوں عدالت عالیہ سے وابستہ ہیں اور امیر کرتے ہیں کہ عدالت عالیہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے گی.