چینی و بھارتی بحری جہازوں میں تصادم 32 افراد لاپتہ

328

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی تیل بردار جہاز کے چین کے مشرقی ساحل کے قریب ایک بڑے بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ایرانی جہاز کے عملے کے 32 ارکان لاپتہ ہوگئے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو دیر گئے ہونے والے تصادم کے بعد تیل بردار جہاز سانچی کے 30 ایرانی اور دو بنگلادیشی افراد لاپتا ہیں۔ یہ تصادم سانچی اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ جہاز سی ایف کرسٹل کے درمیان ہوا۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز جل کر مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔ تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا۔ یہ ایران سے جنوبی کوریا کی طرف رواں تھا کہ ساحل سمندر سے 257 کلومیٹر دور کرسٹل جہاز سے اس کا تصادم ہوا۔

کرسٹل جہاز کے عملے کے 21 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جو تمام کے تمام چینی شہری ہیں۔ چینی حکام تیل بردار جہاز کے لاپتہ ہونے والے عملے کے اراکان کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔