پنجگور؛ فائرنگ سے ایک شخص زخمی

236

پنجگور کے علاقے خدابادان تسپ کے درمیان پسکول کور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سدھیر ولد علی بخش سکنہ سبز کوہ حال سوراپ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمی شخص نے ہسپتال میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں ایران سے پنجگور آرہاتھا کہ پسکول کور میں مسلح چوروں نے مجھے روکنے کا اشارہ کیا، نہ روکنے پر فائرنگ کردی میں زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک نامعلوم گاڈی جائے واقع پر کھڑی ہے، اس حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔