پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے گوادر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا

196

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے آج دوپہر تین بجے ایک شخص کو فورسز و خفیہ اداردوں کے اہلکار اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ٹی بی پی زرائع کو موصول اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کو تین بجے کے قریب گوادر بازار جاوید کمپلیکس سے پاکستانی خفیہ اداروں و فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جمیل ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے جودشت جان محمد بازار کا رہائشی ہے۔