پاکستانی فوج طالبان کو برطانوی جنگی سامان مہیا کر رہی ہے، افغان سفیر کا الزام

613

افغانستان کے ایک سفیر نے پاکستانی افواج پر طالبان اور لشکرِطیبہ کوبرطانیہ سے خریدے گئے فوجی ساز و سامان مہیا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

افغانستان ایمبسی واشنگٹن ڈی سی میں تعنیات کلچرل اتاچی مجید قرار کا کہنا ہیکہ میوند میں طالبان کے قبضے سے پکڑے گئے نائٹ وژن دوربین ایک برطانوی کمپنی سے پاکستانی آرمی نے خریدے تھے۔ ان دوربینوں کو بعد میں پاکستانی افواج نے لشکرِطیبہ اور طالبان کو مہیا کی تھی۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کابل میں واقع ایک فوجی اکیڈمی پر کئے جانے والے حملے میں کم سے کم گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مجید قرار نے یہ بیان اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے زریعے ٹوئیٹ کیا ہے۔

اسی طرح کے الزامات بلوچ سیاسی رہمنا بھی پاکستانی افواج کے خلاف لگاتے رہے ہیں تاہم ان رہنماؤں کا کہنا ہیکہ انکے انتباؤں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

بلوچستان نیشنل موومنٹ کے ایک سینئر رہنما نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کے جدید ترین جنگی سامان بلوچستان میں فعال مذہبی شدت پسندوں کو بھی دیا جاتا ہے جو بلوچ تحریک کے خلاف سرگرم ہیں۔

مجید قرار کے الزامات ہندوستان کی جانب سے پاکستانی ریاست پر دہشتگردی کو بڑھاوا دینے والے الزامات کو مزید دوام بخشتی ہیں۔