نینشنل پارٹی نے وزیر اعلی کی حمایت کا اعلان کردیا

234

پشتونخواء میپ کے بعد نیشنل پارٹی نے بھی وزیراعلی بلوچستان کی حمایت کردی

وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کسی صورت تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنینگے۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرتے وقت اعتماد میں نہیں لیا، اس اقدام کا نونٹس لے لیا ہے اور میر خالد لانگو کو تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بننے دینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے جمہوریت کمزور اور غیر جمہوری قوتوں کو تقویت ملتی ہے ،بات نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ اس کے پیچھے اسمبلی کو ختم کرنے کی سازش ہے۔