نوشکی میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا: بی ایل اے

408

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 24 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے نیام درگی کے قریب ایف سی خاران کے کرنل حسیب کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول سے نشانہ بنایا اور ان کے سکواڈ میں شامل ایف سی کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔آدھے گھنٹے تک جاری اس جھڑپ میں فورسز کو نزدیکی پوسٹوں سے منگوائی گئی اہلکاروں کی کمک بھی حاصل تھی۔

ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ اسی روز نزدیکی علاقے میں ایک دوسرے مقام پر ایف سی اور ان کے مقامی ایجنٹوں سے بھی ہمارے سرمچاروں کی جھڑپ ہوئی ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس دوبدو جھڑپ میں ہمارے ایک ساتھی رحمت اللہ عرف ہیبتان کمانڈو شہید ہوئے۔

آزاد بلوچ نے کہا کہ شہید ہیبتان کمانڈو پچھلے پانچ سالوں سے ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ تھے اور انتہائی مخلص و بے لوث جہدکار تھے۔ تنظیم ان کی قربانیوں اور کمٹمنٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انھیں سرخ سلام پیش کرتی ہے۔