نئے میڈیکل کالجز میں داخلہ خوش آئند عمل ہے: ایکشن کمیٹی

142

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے نئے میڈیکل کالجز میں ایڈمیشن کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شعبے صحت کی اس انقلابی اقدام کو ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اسی سال مارچ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا. ترجمان نے کہا کہ نئے میڈیکل کالجز کو فنکشنل کرنے کے لئے بلوچستان میں موجود تمام طبقوں نے آواز اٹھائی جن کے ہم انتہائی مشکور ہیں۔ جب کمیٹی کی جانب سے نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے بیس روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی گئی تو ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے اس میں شرکت کر کے اس بات کا واضح ثبوت دیا کہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو پڑھانا چاہتے ہیں۔بلوچستان میں میڈیکل کالجز وقت کی اہم ضرورت ہے اور ان کا فنکشنل ہونا بلوچستان کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔
ترجمان نے کہا ہم بلوچ ڈاکٹرز فورم اور اس کی قیادت, طلباء تنظیموں اور پارٹیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا. اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے ایشوز جن کا تعلق برہ راست تعلیم سے ہے آگے بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔
علاوہ ازیں ترجمان نے PMA بلوچستان کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ PMA ڈاکٹروں کی ایک منظم قوت ہے جو ہر وقت شعبہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے کام کررہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کابینہ بہتر لائحہ عمل مرتب کر کے شعبے کی بہتری کے لئے کام تیزی سے کرے گی۔